بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں اسموگ واسا افسران کو سائیکلوں پر لے آئی

لاہور کو اسموگ سے بچانے کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی گئی جبکہ اسموگ کے تدارک اور آگاہی کے لیے واسا افسران نے سائیکلنگ مہم میں حصہ لیا۔

لاہور سمیت پنجاب کی فضاء میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے سے ماحول میں اسموگ واضح ہونے لگی، جس سے نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا۔

ایم ڈی واسا نے اعلان کیا ہے کہ اسموگ کے پیش نظر تمام اسٹاف ہفتے میں ایک دن سائیکل پر دفتر آئے گا،جس کے بعد واسا ملازمین سائیکل پر دفتر پہنچے۔

واسا ایم ڈی نے کہا کہ اسموگ کے اثرات میں کمی کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے اور کراچی ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

دوسری جانب لاہور میں اسموگ کنٹرول کرنے کے لیے اینٹی اسموگ ٹاسک فورس کے 5 خصوصی اسکواڈ تشکیل دیدیئے گئے ہیں۔

کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ اینٹی اسموگ اسکواڈ شہرکی 305 انڈسٹریز کو چیک کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.