بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ بنگلا دیش پہنچ گیا

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دبئی سے بنگلا دیش پہنچ گیا، ہوٹل پہنچنے پر اسکواڈ کے ارکان کی کوویڈ ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی اسکواڈ بنگلا دیش میں ایک روزہ آئیسولیشن کے بعد ٹریننگ کا آغاز کرے گا، جبکہ کپتان بابراعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکہ میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

ٹیم میں محمد حفیظ کی جگہ شامل کیے گئے افتخار احمد بھی اسکواڈ کے ہمراہ دبئی سے ڈھاکہ پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز 19 نومبر سے شروع ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.