قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کردیا ہے۔
شعیب ملک نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی کرکٹ کے مکمل ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی تصویر شیئر کی جس میں وہ قومی ترانہ پڑھتے نظر آرہے ہیں۔
ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ’ٹیم بنانے کے لیے مستقل مزاجی کی ضرورت ہوتی ہے، جب ہم کھیلتے ہیں تو ہم ایک ٹیم کے طور پر جیتتے اور ہارتے ہیں۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم آخر تک لڑتے ہیں اور اس بار بھی ہم نے ایسا ہی کیا۔‘
قومی کرکٹر نے کہا کہ ’یہ ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور آگے بڑھنے کا وقت ہے۔‘
شعیب ملک نے مزید کہا کہ ’موقع ہمیشہ تیار ذہن کی حمایت کرتا ہے۔‘
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ناک آؤٹ مرحلے میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
Comments are closed.