اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ نیب کے دوسرے آرڈیننس میں میری مشاورت شامل نہیں تھی، چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار صدر کو دینے پر میرے تحفظات تھے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خالد جاوید خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اے پی ایس کمیشن رپورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی تھی، وزیراعظم نے کہا تھا کہ کمیشن کی رپورٹ پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہم نے مختلف اداروں سے رابطہ کیا تھا، وزیراعظم عمران خان آدھے گھنٹے کے نوٹس میں عدالت کے سامنے پیش ہوگئے۔
Comments are closed.