بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی ارکان اگلے الیکشن کیلئے پارٹی کی تلاش میں لگے ہیں، آفتاب شیر پاؤ کا دعویٰ

قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب شیر پاؤ نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اگلے الیکشن کے لیے پارٹی تلاش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

چارسدہ میں پریس کانفرنس کے دوران آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نئے پاکستان والوں کو پرانا پاکستان دکھائیں گے، ہمیں متحد ہوکر حکومت کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی اگلے الیکشن کے لئے پارٹی تلاش کرنے لگے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے افغانستان کی صورتحال پر ٹرائیکا پلس کے خصوصی نمائندوں نے ملاقات کی ہے ۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت کےلیے اپوزیشن یا پی ڈی ایم کوئی چیلنج نہیں۔

قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے دھاندلی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مداخلت کے بغیر شفاف الیکشن چاہتے ہیں، عمران خان عوام کے ووٹوں سے منتخب نہیں ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.