ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 54 پیسے بڑھ گیا۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 175 روپے 73 پیسے ہے۔
رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر 5 روپے 72 پیسے بڑھی ہے جبکہ رواں مالی سال یکم جولائی سے 12 نومبر تک ڈالر انٹربینک میں 18 روپے 19 مہنگا ہوا ہے۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 50 پیسے اضافے سے 178 روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.