سابق بھارتی بیٹسمین وی وی ایس لکشمن بھی پاکستانی بیٹسمین اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی شاندار کارکردگی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
وی وی ایس لکشمن نے اپنے ایک بیان میں محمد رضوان کی بیماری کے باوجود بھی گزشتہ روز ہونے والےمیچ میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی پر کہا ہے کہ’محمد رضوان جرات،عزم اور قوت کی شاندار مثال ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان جیتا تونہیں،لیکن رضوان کا آئی سی یو سے آکر فائٹنگ اسپرٹ دیکھانا متاثرکن ہے‘۔
وی وی ایس لکشمن نے مزید کہا کہ ’کھیل ایک استاد ہےجس سے ہر کسی کو سیکھنے کے لیے بہت کچھ ملتا ہے‘۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان دو روز اسپتال میں داخل رہے وہ آئی سی یو میں تھے ، ٹیم کا مورال ڈاؤن نہ ہو اس وجہ سے کسی کو آگاہ نہ کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو نے میچ کے بعد کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رضوان میچ سے قبل 9 نومبر کو چیسٹ انفیکشن کے سبب دو روز اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل رہے۔
Comments are closed.