آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف اسپورٹس مین اسپرٹ نظر انداز کرنے پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے ڈیوڈ وارنر پر برس پڑے۔
گزشتہ روز کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے دوران اوور کرواتے ہوئے حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسل گئی تھی جسے ایمپائر نے ’نو بال‘قرار دیا تھا۔
ایمپائر کی جانب سے ’نو بال‘ قرار دینے کے باوجود بھی ڈیوڈ وارنر نے گیند پر چھکا لگادیا تھا۔
آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی اس حرکت پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر خاموش نہ رہ سکے اور وارنر پر پھٹ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گوتم گمبھیر نے حفیظ کی گیند اور ڈیوڈ کی شاٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وارنر کی اس حرکت کو گیم آف اسپرٹ کے خلاف شرمناک قرار دیا۔
اس کے علاوہ گوتم گمبھیر نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی اسپنر ایشون روی سے مخاطب ہوتے ہوئے اُن سے اس بارے میں اُن کی رائے بھی دریافت کی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ناک آؤٹ مرحلے میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
Comments are closed.