بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈالر کی شمالی پیش رفت برقرار

ملکی تاریخ میں ڈالر کا بھاؤ تاریخ کے نئے آسمان پرآگیا، انٹربینک میں ایک ڈالر پہلی بار 176 روپے کا ہوا ہےاور اس کی شمالی پیش رفت برقرار ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کا بھاؤ 1 روپیہ 81 پیسے اضافے سے 176 روپے ہوا۔

انٹربینک تاریخ میں یہ ڈالرکی بلند ترین قیمت ہے۔

رواں ہفتے ڈالر کا بھاؤ 5 روپے 99 پیسے بڑھا ہے، اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 1 روپیہ 50 پیسے اضافے سے 178 روپے ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.