سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست ناقابلِ یقین ہے۔
شعیب اخترنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ پاکستان کی شکست ناقابلِ یقین ہے۔‘
انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں قوم سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ورلڈ کپ میں زبردست کارکردگی دکھانے کے لیے کھلاڑیوں کی تعریف اور حوصلہ افضائی کریں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ پاکستان کرکٹ ٹیم ایونٹ میں 6 میں سے 5 میچ جیتی ہے‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’ کھلاڑیوں نے اتحاد اور کچھ زبردست انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔‘
واضح رہے کہ2021 کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیاہے۔
قومی ٹیم نے ایونٹ کی فائنلسٹ نیوزی لینڈ اور بھارت سمیت اپنے گروپ کی تمام ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کو گروپ میچز میں صرف انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اس نے دیگر تمام حریفوں کو چاروں شانے چت کیا تھا۔
ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کا سفر ختم ہوا پندرہ دن تک پاکستانیوں کو خوشیاں دینے والی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔
Comments are closed.