بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان پر پاکستان، روس، چین اور امریکا کا اجلاس

افغانستان کی صورت حال پر پاکستان، روس، چین اور امریکا پر مشتمل ٹرائیکا پلس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں طالبان سے بین الاقوامی دہشت گرد گروپوں سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد گروپوں کو ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کی جائے اور دہشت گردوں کو افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.