آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس ) سانحہ ازخود نوٹس کی گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
تحریری حکم نامے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ وزیراعظم نے وفاق اور ریاست کو اپنی ذمے داریوں سے آگاہ ہونے کی یقین دہانی کروائی، وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
عدالت نے قرار دیا کہ بچوں کے والدین شہادتوں پر کوئی بھی عذر قبول کرنے کو تیار نہیں، والدین 20 اکتوبر کے فیصلے میں نامزد افراد کو غفلت کا ذمے دار سمجھتے ہیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ حکومت شہداء کے والدین کا موقف سُن کر مثبت کارروائی کرے۔
Comments are closed.