آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستان اور آسٹریلوی ٹیم کے مابین ہوئے سیمی فائنل کے 19ویں اوور کا موازنہ شروع ہوگیا۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا 19واں اوور پیٹ کمنز نے پھینکا جس میں انہوں نے صرف 3 رنز دیے۔
اس اوور میں ایک گیند شعیب ملک نے جبکہ پانچ گیندیں فخر زمان نے کھیلی تھیں۔
پاکستان کی جانب سے پھیکنے گئے 19ویں اوور میں شاہین آفریدی نے 22 رنز دے دیے۔
اس اوور میں پہلے حسن علی کے ہاتھوں سے کیچ گرا تو اس کے بعد میتھیو ویڈ نے مسلسل تین گیندوں پر 3 چھکے لگا کر میچ ہی جیت لیا۔
Comments are closed.