سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان سے زیادہ بے خوف کرکٹ کھیلی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں گفتگو کے دوران شعیب اختر نے کہا کہ سیمی فائنل کی وکٹ آسان تھی، پاکستان نے 20 رنز کم بنائے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں تک پہنچنے پر ہمیں ٹیم پر فخر ہونا چاہیے، پاکستان ٹیم نے ثابت کردیا کہ ہم ورلڈکپ بھی جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ پاکستان اس ٹورنامنٹ میں فیورٹ تھا، سیمی فائنل سے قبل مجھے ڈر لگ رہا تھا کہ 99ء کی تاریخ نہ دہرائی جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہارنا نہیں چاہیے تھا مگر میتھیو ویڈ نے بہت اچھی اننگز کھیلی، قابل فخر ہے، کہنا پڑے گا پاکستان کی ایسی ویسی ٹیم سے نہیں ہاری ہے۔
شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ حسن علی اچھا فاسٹ بولر ہے، لیکن اب مزید اچھی بولنگ نہیں کر پارہا، یہ ٹورنامنٹ اس کے لیے بہت برا ثابت ہوا ہے۔
دوران پروگرام سہیل تنویر اور مشتاق احمد نے بھی آسٹریلوی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔
Comments are closed.