بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان نے دبئی کرکٹ گراؤنڈ میں اس ورلڈکپ کا سب سے بڑا ٹوٹل بنادیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں اس ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹوٹل بنایا ہے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے ہیں جو کہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں اس ورلڈکپ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر…

اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے۔

جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے تھے، جو کہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرا بڑا اسکور ہے۔

پہلے اسپیل میں شاہین آفریدی نے وکٹیں حاصل کرلیں تو پاکستان ٹیم کے لیے آسٹریلیا کو قابو کرنا آسان ہوجائے گا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بڑا اسکور کرنے والی چوتھی ٹیم آسٹریلیا ہے جس نے سری لنکا کے خلاف پہلے  بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر  154رنز بناسکی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بابر اعظم نے پانچ میچز میں سے چار میچ میں نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔

چھٹے نمبر پر ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم پاکستان ہے جس نے بھارت کے 151 رنز کے جواب میں اپنے پہلے میچ میں بغیر کسی نقصان کے 152 رنز بنائے تھے اور بھارت کو باآسانی شکست دینے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

آٹھویں نمبر پر پھر پاکستان کا نمبر آتا ہے جس نے افغانستان کے 147 رنز کے جواب میں پانچ وکٹوں پر 148 رنز بناکر افغانستان کی ٹیم کو شکست سے دو چار کیا تھا۔

دسویں نمبر پر جنوبی افریقہ کی ٹیم ہے جس نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے 143 رنز کے جواب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناکر کالی آندھی کو شکست سے دو چار کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.