پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیوہیڈن نے محمد رضوان سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کی اننگز کے اختتام پر میتھیوہیڈن نے پاکستانی کی بیٹنگ پر بات کی۔
انہوں نے دوران گفتگو پاکستانی اوپنر محمد رضوان کی بیٹنگ کو انتہائی دلیرانہ قرار دیا، جنہوں نے میچ میں 52 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی۔
میتھیوہیڈن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں محمد رضوان نے انتہائی دلیرانی بیٹنگ کی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ محمد رضوان بیمار ہونے کے سبب رات میں اسپتال میں تھے، مگر جس ہمت اور بہادری سے آج انہوں کھیلا ہے وہ قابل تعریف ہے۔
Comments are closed.