بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف کا آرمرڈ کور رجمنٹل سینٹر نوشہرہ کا دورہ، شہدا کی یادگار پر فاتحہ خوانی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمرڈ کور رجمنٹل سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہداء کی یادگار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کوکرنل کمانڈنٹ بنانے کے بیج لگائے۔ آرمی چیف نے میدان جنگ میں آرمرڈ کور کے فیصلہ کن بازو ہونے کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ہر سطح پر کمانڈرز کو پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں جدت سے ہم آہنگی آرمرڈ کور کے لیے ضروری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.