بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ایک اور اعزاز پاکستان کے نام

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاور پلے میں سب سے کم وکٹیں گنوانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل مقابلے میں پاور پلے میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 47 رنز بنائے۔

ماہرِ شماریات کے مطابق پاکستان اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاور پلے میں سب سے کم وکٹیں گنوانے والی ٹیم ہے۔ 

قومی ٹیم نے اپنے چھ میچز میں پاور پلے میں صرف دو ہی وکٹیں گنوائیں۔ 

واضح رہے کہ یہ رواں ایونٹ میں پاور پلے کے دوران کسی بھی ٹیم کی گرنے والی سب سے کم وکٹیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.