بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 300 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 300 یا اس سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ 

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں بابر اعظم نے اب تک 6 میچز میں 303 رنز بنالیے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے ایک عالمی مقابلے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس ہے۔ 

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں ڈھائی ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔

ویرات کوہلی نے 2014 میں بنگلادیش میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں 319 رنز بنائے تھے۔ 

اس کے بعد سری لنکا کے تلکارتنے دلشان ہیں، جنہوں نے 2009 کے ایونٹ میں 317 رنز بنائے تھے۔ 

واضح رہے بابر اعظم کے بعد ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں دوسرے پاکستانی محمد رضوان ہیں، جنہوں نےاب تک  253 رنز بنالیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.