پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر شعیب اختر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ دیکھ کر خوش ہوگئے۔
شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے فائٹر نے بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس نے مزید کہا کہ اب بولرز کی باری ہے آسٹریلیا کو اٹھنے نہیں دینا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کے لیے 71 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔
اننگز کے دسویں اوور میں بابر اعظم 34 گیندوں پر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اور قومی ٹیم کو 71 پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔
کپتان کے جانے کے بعد محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
محمد رضوان مچل اسٹارک کو بڑا شاٹ لگاتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 52 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
اختتامی لمحات میں اس مرتبہ فخر زمان کا بلا چل گیا اور انہوں نے 32 گیندوں پر 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 55 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔
اس مرتبہ آصف علی بغیر کوئی رن بنائے جبکہ شعیب ملک ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، محمد حفیظ 1 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایڈم زیمپا اور پیٹ کمز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
Comments are closed.