بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلینڈ نے 38 سال بعد سیمی فائنل میں شکست کھائی

انگلینڈ کو کسی بھی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شکست دینا آسان نہیں ہے، جس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ 38 سال بعد پہلی مرتبہ ورلڈ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ہارے۔ 

واضح رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 

آئی سی سی کے مطابق یہ شکست 38 سال بعد کسی بھی سیمی فائنل میں انگلینڈ کی پہلی ناکامی ہے۔ 

انگلش بلے بازوں نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے۔

آخری مرتبہ انگلینڈ کو 1983 کے کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں مانچسٹر میں بھارت کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ 

اس ہار کے بعد سے انگلینڈ نے 1987، 1992 اور 2019 کے عالمی کپ کے سیمی فائنل کھیلے اور تمام میں ہی کامیاب رہے۔ 

انگلش ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2010 اور 2016 کے سیمی فائنل کھیلے اور ان بھی کامیاب رہی۔ 

یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ انگلینڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہی شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.