بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی ولڈکپ 2021 میں بابر اعظم کی پرفارمنس پر ایک نظر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2021 میں اپنی شاندار بیٹنگ کی بدولت  پانچ میچز کی اننگز میں مجموعی طور پر  264 رنز اسکور کیے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بابر اعظم نے پانچ میچز میں سے چار میں نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔

بابر اعظم نے بھارت کے خلاف  68 رنز کی فاتحانہ اننگز  کھیلتے ہوئے ورلڈکپ کا اچھا آغاز کیا، اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بابر اعظم کوئی اچھی بیٹنگ نہ کرسکے اور انہوں نے صرف نو رنز بنائے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے تیسرے میچ میں افغانستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کی بدولت 50 رنز بنائے جبکہ نمیبیا کے خلاف 70 اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بابر، رضوان، شعیب اور آصف علی بولرز کی درگت بنائیں گے، بھارت اور نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا سے پرانا حساب کتاب چکتا کریں گے۔

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2021 میں نہ صرف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا بلکہ زبردست فیلڈنگ کرتے ہوئے چار کیچز پکڑنے کے بعد اپنی ٹیم کو ناقابل شکست بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.