بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دوسرا سیمی فائنل: پاکستان ٹاس ہار گیا، آسٹریلیا کی فیلڈنگ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے اپنی اننگز کا محتاط آغاز کیا اور قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان پر پاور پلے میں 47 رنز بنالیے۔ 

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Watch Geo Super Live, T20 World Cup Live Match, World Cup Live Score, Points Table, Schedule.

سیمی فائنل کی فاتح ٹیم فائنل میں ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ سے جنگ کرے گی۔

ٹاس کے موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرکے بورڈ پر بڑا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، متحدہ عرب امارات ہمارا بیک یارڈ ہے، ہم یہاں کی کنڈیشنز بہت اچھے سے جانتے ہیں۔ 

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ بہترین وکٹ ہے اور ایسا نہیں لگتا کہ یہ بعد میں بدلے گی۔

پاکستان کی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔ 

آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، گلین میکس ویل، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹار اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے گروپ میچز پر نظر ڈالی جائے تو اس میں پاکستان کی پرفارمنس بہتر دکھائی دے گی۔

قومی ٹیم نے ایونٹ کی فائنلسٹ نیوزی لینڈ اور بھارت سمیت اپنے گروپ کی تمام ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کو گروپ میچز میں صرف انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اس نے دیگر تمام حریفوں کو چاروں شانے چت کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.