پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سابق آسٹریلوی کرکٹر اور قومی ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
بابر اعظم اپنے ڈیبیو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ میتھیو ہیڈن کے پاس تھا۔
انہوں نے 2007 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے پہلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں 265 رنز بنائے تھے۔
رواں ایونٹ میں بابر اعظم نے اننگز کا پہلا چوکا لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
Comments are closed.