بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعد رضوی کی رہائی فی الحال ممکن نہیں: ذرائع محکمۂ داخلہ

تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کے معاملے پر محکمۂ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کی رہائی فی الحال ممکن نہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میں مذاکرات کا حامی ہوں، تمام لوگوں سے مذاکرات کرنے چاہئیں، میں پہلے دن سے ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کا حامی تھا، میں خون ریزی یا خون خرابے کا حامی نہیں۔

محکمۂ داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سعد رضوی کو فیڈرل ریویو بورڈ کے حکم پر حوالات میں رکھا گیا ہے، بورڈ میں کیس کی سماعت کے بعد ان کی رہائی کا فیصلہ ہو گا۔

ذرائع محکمۂ داخلہ نے بتایا کہ فیڈرل ریویو بورڈ کے سربراہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس باقر رضا ہیں، جبکہ ریویو بورڈ سپریم کورٹ کے 3 ججوں پر مشتمل ہے۔

تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ سعد رضوی کا نام بھی فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔

محکمۂ داخلہ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے خلاف 90 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

ذرائع محکمۂ داخلہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ سعد رضوی کو پہلی بار اپریل 2021ء میں ڈی سی کے حکم پر 1 ماہ کے لیے نظر بند کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.