نادرا سندھ میں مزید 3 میگا سینٹرز قائم کرے گا، نادرا حکام کے مطابق 2 میگا سینٹرز کراچی اور 1 حیدر آباد میں بنایا جائے گا۔
نادرا حکام نے بتایا کہ میگا سینٹرز پر 2 شفٹوں میں قومی شناختی کارڈز بنانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
نادرا حکام کی جانب سے کراچی کے ضلع شرقی اور ملیر میں 1، 1 میگا سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لیاقت آباد اور کورنگی میں نادرا رجسٹریشن سینٹرز 2 شفٹوں میں کام کریں گے۔
نادرا حکام کا کہنا ہے کہ وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے کراچی کے عوامی مرکز میں ایک خصوصی سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی میں نادرا کی 4 موبائل رجسٹریشن وینز کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔
نادرا کی مزید 4 ایم آر وینز کی شمولیت کے بعد کراچی کے مجموعی فلیٹ کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔
نادرا حکام نے مزید بتایا کہ ٹھٹھہ کی تحصیل گھوڑا باڑی، عمرکوٹ کی تحصیل سامارو اور میر پور خاص کی تحصیل سندھڑی میں نئے نادرا سینٹرز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
نادرا حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد سمیت دیگر شہروں میں ان نئے منصوبوں کی تکمیل کی ڈیڈ لائن 31 دسمبر ہے۔
Comments are closed.