بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مرتضیٰ وہاب سینٹرل جیل پہنچ گئے

ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سینٹرل جیل کراچی پہنچ گئے۔

آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر احمد اور دیگر افسران نے مرتضیٰ وہاب کا استقبال کیا، مرتضیٰ وہاب نے جیل میں بچوں کے لیے بنائے گئے پارک کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت والدین کا اولین فرض ہے اس میں کوتاہی نہ کریں۔ 

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بچوں اور خواتین کو جیل میں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، مختلف جرائم میں سزا کانٹنے والے بچے سزا پوری کرنے کے بعد اچھا شہری بننے کی کوشش کریں۔ 

اُنہوں نے کہا کہ خدا کرے میں جب یہاں دوبارہ آؤں تو یہ تمام بچے رہا ہوچکے ہوں، جن بچوں اور خواتین کے پاس مقدمات لڑنے کے لئے پیسے نہیں ہوتے ان کی مدد کرنا عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ 

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی فار دی ویلفیئر پرزنر لیگل ایڈ قیدیوں کی مدد کا فریضہ انجام دے رہی ہے جو قابل ستائش ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.