بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بہاولپور: جھیل سے فرار 2 مگرمچھ پکڑ لیئے گئے

بہاولپور کے نیشنل پارک کی جھیل سے فرار ہونے والے 2 مگرمچھ دوبارہ پکڑ لیئے گئے۔

سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ میں نارا کینال سے نکل…

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف محمد زاہد کے مطابق بہاولپور کے لال سوہانرا نیشنل پارک کی جھیل میں پانی ڈال کر تجرباتی طور پر وہاں مگرمچھ منتقل کیئے گئے تھے۔

اس جھیل سے 2 ہفتے قبل 2 مگرمچھ اچانک غائب ہو گئے تھے۔

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کے گاؤں میں…

15 دن بعد دونوں مگرمچھ پارک کے احاطے میں ایک خالی نہر میں چھپے ہوئے پائے گئے جنہیں پکڑ لیا گیا ہے۔

وائلڈ لائف کے عملے نے دونوں مگرمچھوں کو واپس جھیل میں منتقل کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.