بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سہیل انور سیال کی عبوری ضمانت منظور

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیرِ داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر سہیل انور سیال و دیگر کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے ان کی ضمانت میں توسیع کر دی۔

عدالتِ عالیہ نے سہیل انورسیال کو 10 روز میں احتساب عدالت سکھر میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔

وزیر آب پاشی سندھ سہیل انور سیال نے چیئرمی قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال کو الزامات ثابت کرنے کا چیلنج دے دیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق سہیل انور سیال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.