بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ کی بلوچستان یونیورسٹی بند کردی گئی

کوئٹہ کی بلوچستان یونیورسٹی بند کردی گئی، آج سے شروع ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

بلوچستان یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی ناگزیر وجوہات کی بنا پر 10 نومبر (بدھ) سے نئے احکامات تک بند رہے گی جبکہ یونیورسٹی میں تعلیمی و انتظامی معاملات بھی معطل رہیں گے۔

یونیورسٹی سے 2 طلبہ کے لاپتا ہونے پر ساتھی طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے طلبہ کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ان سے مذاکرت کے لیے تین رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

احتجاجی طلبہ کی جانب سے یونیورسٹی کے گیٹ پر جامعہ بند کردینے کے پوسٹر بھی لگادیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.