پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں واٹر ٹینک ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب بننے لگے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سفید ڈھیری، سربند، پشت خرہ اور تہکال سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں ڈینگی نے پنجے گاڑ رکھے ہیں۔
واٹر سپلائی اسکیمیں نہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں کے مکین ٹینکوں اور برتنوں میں پانی جمع کرتے ہیں۔ شہریوں نے متاثرہ علاقوں میں مچھر مار اسپرے نہ کیے جانے کا بھی شکوہ کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں اسپرے کیا جارہا ہے، ڈینگی کے خلاف جنگ میں انہیں طبی عملے کی کمی کا سامنا ہے۔
Comments are closed.