بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کی عشائیے میں شرکت کے بعد مختصر گفتگو

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپوزیشن کے عشائیے میں شرکت کے بعد مختصر گفتگو کی۔

شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں استفسار کیا کہ جس شخص کو یہ نہیں پتا کہ سانحہ اے پی ایس پر کمیشن بنا، اس کو وزیراعظم رہنے کا حق ہے؟

انہوں نے کہا کہ اے پی ایس پر بنے کمیشن کی رپورٹ آئی تھی، وزیر اعظم سپریم کورٹ میں کہہ رہے ہیں کہ کمیشن بنادیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اپنے ہی بلائے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے بھاگ چکی ہے۔

علاوہ ازیں ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کرکے عمران خان نے یوٹرن کی روایت قائم رکھی ہے۔

حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ کا کل طلب کیا گیا مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے پر قائد حزب اختلاف نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس ملتوی کرکے عمران نے یوٹرن کی روایت قائم رکھی۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ارکان و اتحادیوں کے عدم اعتماد پر عمران خان کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.