حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کیے جانے کی وجوہات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر اتحادیوں کے شدید تحفظات ہیں۔ حکومت نے ای وی ایم بل واپس لینے پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ نہ دیے جانے اور طریقہ کار سے عدم واقفیت کا شکوہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اتحادیوں کا موقف ہے کہ آنکھیں بند کرکے کسی بھی بل کی حمایت نہیں کرسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت پر اتحادیوں نے واضح کیا کہ ای وی ایم کے معاملے پر ہم سے بھی مشاورت کی جانی چاہیے تھی۔
ذرائع کے مطابق اتحادیوں کےتحفظات کے بعد حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین بل پر کشمکش کا شکار ہوگئی ہے۔
Comments are closed.