office hookup best totally free hookup app hookup Monmouth Junction NJ glasgow hookups best place for discreet hookups married

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سانحۂ APS انٹیلی جنس کی بھی ناکامی تھا: زاہد خان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما زاہد خان کا کہنا ہے کہ سانحۂ اے پی ایس انٹیلی جنس کی بھی ناکامی تھا۔

وزیرِ اعظم عمران خان سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے طلب کرنے پر پیش ہوئے، عدالت کے روبرو انہوں نے کہا کہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے، آپ حکم کریں، ہم ایکشن لیں گے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سانحۂ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کیس میں وزیرِ اعظم عمران خان کی طلبی کے حوالے سے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما زاہد خان نے یہ بات کہی ہے۔

اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید نے سانحۂ اے پی ایس از خود نوٹس کیس پر وزیرِ اعظم عمران خان کو بریفنگ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی ذمے داری صوبائی حکومت کی تھی، یہ لوگ کس طرح سے دہشت گردوں کی عام معافی کا اعلان کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سانحۂ آرمی پبلک اسکول سے متعلق رپورٹ 4 ہفتے میں تیار کر کے عدالت میں پیش کریں گے۔

زاہد خان نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف کب ملے گا؟ ڈی آئی خان جیل پر حملہ ہوا تھا، اس کا بھی کوئی تدارک نہیں کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.