پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے متحد ہوکر حکومت کو ایوان میں دو بار شکست دی ہے۔
جیوز نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی، جے یو آئی اور دیگر پارٹیوں کے تعاون سے حکومت کو شکست دی، بلاول بھٹو نے شہباز شریف پر بطور اپوزیشن لیڈر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جو درگت بنی ہے اس لیے کل اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آج بھی کہتے ہیں پی ڈی ایم کی جانب سے پی پی اور اے این پی کو نوٹس درست جاری ہوئے، ہمارا ہدف پی ٹی آئی اور حکومت ہے پیپلزپارٹی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے ہمارا انتخابی اتحاد نہیں، این اے 133 میں پیپلزپارٹی ہمارے خلاف کھڑی ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت نے تبدیلی کے نام پر تباہی کردی ہے، لوگ حکومت کے لوگوں کو قومی مجرم کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ حکومت والے الیکشن میں مہم کیلیے گھر سے نہیں نکل سکیں گے، لوگ انہیں جوتے ماریں گے، حکومت کے اتحادیوں کو بھی الیکشن میں جوتے پڑیں گے۔
Comments are closed.