پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمارے اقدامات پر ن لیگ اور دیگر پارٹیوں کی تنقید ہوتی ہے، پی ڈی ایم میں ہم سے زیادتی اور نا انصافی ہوئی۔
جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزاد کے ساتھ‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم اپنا اور مسلم لیگ (ن) اپنا الیکشن لڑ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں حالات کے مطابق حکومتی ہتھکنڈے روکنے کے لیے اکھٹا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اقدامات پر ن لیگ اور دیگر پارٹیوں کی تنقید ہوتی ہے، پی ڈی ایم میں ہم سے زیادتی اور نا انصافی ہوئی۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ میں نے آج جو کہا پارٹی کی ہدایت پر نہیں کیا، میں وہی کررہا ہوں جو میری پارٹی کی رائے ہے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم نے عدم اعتماد کی بات کی تو لڑائی ہوئی، اسی کا غصہ اتر نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری توہین کا ازالہ اور معذرت کی جائے، اے این پی کو راضی کیا جائے۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) بڑی جماعت ہے، ن لیگ، پی پی، جے یو آئی دیگر جماعتیں مل کر تحریک لاتے ہیں تو آسانی سے ہوسکتا ہے۔
Comments are closed.