بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملالہ کے نکاح پر والد ضیا الدین یوسفزئی کا اظہارِ تشکر

کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے والد ضیا الدین یوسفزئی نے اپنی بیٹی کے نکاح پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔ 

اس پر ان کے والد ضیا الدین یوسفزئی نے بھی اپنا پیغام جاری کیا اور اظہارِ تشکر کیا۔ 

نوبیل انعام یافتہ پاکستان ملالہ یوسف زئی نے عصر ملک نامی شخص سے نکاح کرلیا ہے۔

انہوں نے اظہار کیا کہ ان کے پاس اس خوشی کو بیان کرنے کے الفاظ نہیں ہیں۔ 

ضیا الدین یوسفزئی نے لکھا کہ طور پکئی اور میں آج خوشی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.