ویرات کوہلی کے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد اب روہیت شرما کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کا کپتان بنادیا گیا ہے۔
بھارتی میں کرکٹ کے نگراں ادارے بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔
اس حوالے سے بی سی سی آئی نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے دورہ بھارت کے دوران ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے روہیت شرما کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ سے قبل ہی ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے بھارتی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ وہ بطور کپتان اپنا آخری ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں تبدیلیاں کرتے ہوئے سینئر کھلاڑیوں کو آرام کی غرض سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔
جسپریت بومرہ، رویندرا جادیجا، محمد شامی اور ہاردیک پانڈیا کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
بھارتی اسکواڈ میں کپتان روہیت شرما، کے ایل راہول، روتراج گائیکواڈ، شریاس ایّر، یوزویندرا چہل، روی چندرا ایشون، سوریا کمار یادیو، ریشبھ پنت، ایشان کشن، وینکٹیش ایّر، اکشر پٹیل، اویش خان، بھونیشور کمار، دیپک چہر، ہرشل پٹیل اور محمد سراج شامل ہیں۔
Comments are closed.