پنجاب حکومت نے 33 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔
پنجاب حکومت نے لیکچررز کی 3 ہزار اسامیوں پر بھرتی کی ریکوزیشن بھی پبلک سروس کمیشن کوبھجوا دی گئی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق ابتدائی طور پر 16ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے، گریڈ 1 سے 10 تک کی خالی اسامیاں پُر کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی محکموں نے 72 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتی کا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔
محکمہ بلدیات، سروسز، پولیس، بورڈ آف ریونیو، صحت، لائیو اسٹاک، زراعت، پاپولیشن، اسپیشل ایجوکیشن میں بھی نئی بھرتیاں ہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خالی اسامیاں مشتہر کرکے میرٹ پر بھرتیوں کی ہدایت کی ہے۔
صوبائی حکومت نے 25 سال کے بیروزگار امیدوار کو عمر کی حد میں5 سال کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.