آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی طور پر تیار کردہ 155 ایم ایم آرٹلری گن بیرل، فوجی گاڑیوں کی بیلسٹک، آئی ای ڈی پروٹیکشن کا مشاہدہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹینکوں اور اے پی سیز کی تیاری، ری بلڈ اور اپ گریڈیشن کا بھی مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کسی بھی ملک کی پہچان ہوتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس مقصد کے لیے حاصل کی گئی کامیابیوں پر فخر ہے۔
Comments are closed.