وزیراعظم عمران خان کی چینی کا اسٹاک مارکیٹ میں لانے کی ہدایت کو نظر انداز کردیا گیا۔
ملک بھر میں وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود چینی کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور میں ایک کلو چینی 140 روپے میں دستیاب ہے جبکہ فیصل آباد میں قیمت نیچے نہ آئی، جو اب بھی 150 تا 160 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔
پشاور میں چینی 130، سوات میں ریٹیل پرائس 140، گوجرانوالہ میں موٹی اور باریک چینی کے ریٹ الگ الگ ہیں، ایک 120 میں تو دوسری 90 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
کراچی کے ہول سیل بازار میں چینی کے بھاؤ 110 روپے تک آگئے ہیں، عوام پوچھ رہے ہیں، راتوں رات آسمان کو پہنچنے والی چینی کی قیمت کب نیچے آئے گی۔
Comments are closed.