اپوزیشن نے حکومتی قانون سازی پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا، جس میں اہم ٹاسک کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین زبردستی پاس کرائے تو سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن ارکان کے نمبر پورے کرنا اسٹیئرنگ کمیٹی کی اولین ذمے داری ہوگی۔
حکومت کے خلاف اپوزیشن کی نئی حکمت عملی کی تیاری کے لیے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سب کو عشائیے پر بلالیا۔
عشائیے میں بلاول بھٹو زرداری سمیت اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔
شہباز شریف نے عشائیے میں شرکت کے لیے بلاول بھٹو، اسعد محمود، امیر حیدر خان ہوتی سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں کو دعوت دی ہے۔
Comments are closed.