سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے اعلان سے بہت خوش ہیں۔
شین وارن نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی خبر زبردست ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے 90 کی دہائی میں پاکستان کے دورے اور کھیل کو خوب انجوائے کیا تھا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا، ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔
1998ء کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ پر مشتمل سیریز آئندہ سال مارچ اپریل میں کھیلی جائے گی۔
Comments are closed.