لاہور: سوشل میڈیا پر پولیس وردی میں تصاویر شیئر کرنے والے اہلکاروں سے متعلق مراسلہ جاری کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سی سی پی او لاہور کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی پولیس اہلکار یا افسر یونیفارم پہن کر تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرے گا، اہلکاروں پر کسی نجی تقریب میں یونیفارم پہن کر شرکت کرنے پر پابندی ہوگی۔
مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، کوئی بھی پولیس اہلکار اور افسر خود سے سوشل میڈیا پر کوئی بھی موقف نہیں دے سکتا۔
The post سوشل میڈیا پر پولیس وردی میں تصاویر شیئر کرنے پر پابندی کا مراسلہ جاری appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.