وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء کی نااہلی اور ناکامی کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑے گا، قبل از وقت ٹینڈر کرتے تو ایل این جی کا سودا مناسب قیمت میں ممکن تھا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگی آر ایل این جی خریدنے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ نومبر کیلئے ایک کارگو 30 اعشاریہ 65 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو میں خریدنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ صرف ایک کارگو میں ملک و قوم کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا، سستی ایل این جی دستیاب ہونے کے باوجود اس وقت ٹینڈر نہیں کیے گئے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے چوتھے سال بھی قوم کو گیس بحران کا سامنا ہے، دو ایل این جی کارگوز کی منسوخی کی تحقیقات ہونی چاہیے، ٹینڈر ہونے کے باوجود دو کمپنیوں نے ایل این جی کی سپلائی کیوں منسوخ کی؟
Comments are closed.