بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 45 کیس رپورٹ

اسلام آباد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 45 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں ۔

ڈی ایچ او زعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت 4 ہزار 167 افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔

زعیم ضیاء نے بتایا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں24 گھنٹوں میں18 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ شہری علاقوں سے 27 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 2 ہزار 399 افراد ڈینگی کا شکار ہیں، جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1 ہزار 768 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.