free messege hookup sites hookup Colmar gay clubs for hookups hookup hotshot mature

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو: کوہلی اور شاستری کے گلے ملنے کے جذباتی مناظر

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور کوچ روی شاستری کے آخری میچ میں گلے ملنے کے جذباتی مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والے بھارت اور نمیبیا کے میچ کے بعد کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

A post shared by ICC (@icc)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میچ ختم ہونے کے بعد بنائی گئی جس میں فاتح ٹیم یعنی بھارت کے کھلاڑیوں اور کوچز کو آپس میں گلے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روی شاستری نے سب سے پہلے ویرات کوہلی کو گلے سے لگایا اور پھر ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے ہاتھ اور گلے ملے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا پہلا ٹوئٹ سامنے آگیا ہے۔

کیمرے نے روی شاستری کے چہرے پر فوکس کیا جس کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر کافی مایوس ہیں۔

یہ میچ ویرات کوہلی کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان آخری میچ تھا جبکہ روی شاستری کے لیے بھی بطور کوچ آخری ایونٹ تھا، یہی وجہ ہے کہ بھارتی شائقین بھی ویرات کوہلی اور روی شاستری کو گلے ملتا دیکھ کر جذباتی ہوگئے۔

یہاں بھارتی شائقینِ کرکٹ کے سوشل میڈیا پیغامات پر ایک نظر ڈالیں:

واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست سے دوچار ہوئی بھارتی ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021ء میں اپنے آخری گروپ میچ میں نمیبیا کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کا اختتام جیت پر کر دیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کی وجہ سے بھارتی کھلاڑی ذہنی طور پر تھکے ہوئے تھے لہٰذا دنیا بھر کے کرکٹ بورڈز اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کھلاڑی پیٹرول پر نہیں چلتے ہیں۔

بھارتی ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے آؤٹ ہوچکی تھی اور گزشتہ روز اپنا آخری گروپ میچ کھیلنے کے بعد وطن روانہ ہوجائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.