بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کمشنر پشاور کا پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

کمشنر پشاور نے شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

کمشنر پشاور نے بتایا کہ ڈویژن کے پانچوں اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت بھیک مانگنے پر پابندی عائد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میں 21 ٹھیکیداروں کی جانب سے گداگری کے منظم کارروبار کو چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے نتیجے میں پاکستان ریلوے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرزنے بھی مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 30فیصد تک اضافہ کردیا،جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کمشنر پشاور نے یہ بھی کہا کہ پشاور میں مختلف مقامات پر 1356 بھکاری بھیک مانگتے ہیں، پیشہ ور بھکاریوں کے 4 ٹھیکیداروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیشہ ور گداگروں کے ہینڈلر انہیں صبح لاتے اور شام کو لے جاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.