پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدر اور وزیر اعظم تحریک طالبان سے مذاکرات کی بھیک مانگنے والے کون ہوتے ہیں؟
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک طالبان سے مذاکرات پر نہ کسی کو اعتماد میں لیا گيا نہ کوئی اتفاق رائے ہوا، صدر اور وزیراعظم اپنے طور پر مذاکرات کرنے والے کون ہوتے ہیں؟
پی پی چیرمین نے کہا کہ تحریک طالبان نے ہمارے فوجی بھائیوں، فوجی قیادت اور اے پی ایس کے بچوں کو شہید کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی جو بھی پالیسی ہوگی وہ پارلیمنٹ سے منظور ہوگی اور اتفاق رائے سے بنے گی۔
Comments are closed.