آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈا کی نائب وزیر خارجہ مارٹا مورگن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گيا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دو طرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔ پاکستان، کینیڈا کے ساتھ طویل المدتی اور کثیر المقاصد پائیدار تعلقات چاہتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان پر عالمی اتحاد کی اشد ضرورت کا اعادہ کیا۔
کینیڈین نائب وزیر خارجہ نے افغانستان میں انخلا کے آپریشن اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
Comments are closed.